سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

الکٹرانیک نظام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے تبرک کا کھانا تقسیم کرنے کے لئے نئے آٹومیٹک سسٹم کا آغاز

حرم مقدس امیرالمومین علیہ‌السلام کے مھمان خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’’ تبرک علوی‘‘ کے نام سے ایک نئے آٹومیٹک سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد زائرین کے لیے امیرالمومین علیہ‌السلام کے مہمان خانے کے کارڈ کے حصول کو آسان بنانا اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

حرم مقدس امیرالمومین علیہ‌السلام کے مھمان خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’’ تبرک علوی‘‘ کے نام سے ایک نئے آٹومیٹک سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مہمان خانے کے کارڈ کے حصول کو زائرین کے لیے آسان بنانا اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

مھمان خانے کے سربراہ اثیر التمیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پروگرام تبرک کارڈ حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے بنایا گیا ہے، تاکہ ہر زائر، چاہے وہ عراق کے اندر سے ہو یا باہر سے،لمبی قطاروں میں کھڑے ہوئے بغیر تبرک کارڈ حاصل کر سکے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز نے بنایا ہے اور کارڈ حاصل کرنے کے بعد زائرین براہ راست مھمان خانے جا سکتے ہیں،اس کارڈ کے ذریعے تبرک کی تقسیم کا انتظام آٹومیٹک ہو جائے گا اور زائرین کرام بھیڑ کا سامنا کیے بغیر آسانی کے ساتھ تبرک حاصل کر سکیں گے۔

آخر میں قابل ذکر ہے کہ ’’تبرک علوی‘‘ نامی اپلیکیشن کو Google play store  کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، یہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین محترم کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے