سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

اہلیہ

آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کا بیان؛ اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے انتقال پر مراجع تقلید، علمائے کرام، بزرگ شخصیات، اداروں اور عراق کے اندر اور بیرون ملک مختلف طبقوں کی جانب سے اظہارِ ہمدردی پر وہ قدر دانی اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے انتقال پر مراجع تقلید، علمائے کرام، بزرگ شخصیات، اداروں اور عراق کے اندر اور بیرون ملک کے مختلف طبقوں کی جانب سے اظہارِ ہمدردی پر وہ قدر دانی اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے:

ہم ان تمام افراد کے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ خاص طور پر اُن لوگوں کے جنہوں نے عراق کے مختلف شہروں اور بیرونِ ملک سے آکر مرحومہ کے جنازے اور مجالسِ عزا میں شرکت کی اور ان شخصیات کے بھی جنہوں نے تعزیتی پیغامات یا میڈیا کے ذریعے بیانات جاری کرکے اس غم میں شریک ہونے کا ثبوت دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم دلی طور پر مراجع عظام، بزرگ علمائے کرام، حوزہ ہائے علمیہ کے طلبہ، علمی مراکز، عراق کے اندر اور بیرونِ ملک کے دینی و علمی حلقوں، معزز قبائلی شیوخ، سماجی شخصیات، مختلف سرکاری اداروں، مذہبی و عوامی انجمنوں نیز تمام دوستوں اور شہریوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی موجودگی اور محبت کے ذریعے ہمیں تسلی اور حوصلہ دیا۔

 آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے بیان کے اختتام پر دعا کی کہ خداوند متعال سب کو ہر طرح کے خطرات اور بلاؤں سے محفوظ رکھے، ان کے عزیزوں کو کسی تکلیف سے دوچار نہ کرے اور مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں اپنے پاک اجداد،رسول اکرم صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ اور اہل بیت علیہم‌السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

یہ بیان ۸ ربیع الثانی ۱۴۴۷ ہجری قمری بمطابق 1 اکتوبر 2025ء کو نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے