انا للہ و انا الیہ راجعون
آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کی اہلیہ محترمہ اس دار فانی کو الوداع کہہ چکی ہیں
علویہ جلیلہ، مرحوم سید مجدد شیرازیؒ کی نواسی اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کی اہلیہ محترمہ انتقال کرگئیں۔
ان کا جنازہ بروز پیر ۶ ربیع الثانی صبح ۹ بجے مسجد شیخ طوسی سے اٹھایا جائے گا اور تدفین عمل میں آئے گی۔
فاتحہ خوانی کی مجالس پیر اور منگل کی شب نماز مغربین کے بعد مسجد خضراء میں منعقد ہوں گی۔
لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
