سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین کی اور خدمت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین کی اور خدمت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے حرم مقدس جانے والے مرکزی راستے میں زائرین کے لیے ایک جدید اسٹیشن قائم کیا، جہاں سبزہ زار، سایہ دار جگہیں، خدماتی سہولیات اور پانی کے کولر دستیاب ہیں، تاکہ زائرین کو آرام اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے حرم مقدس جانے والے مرکزی راستے میں زائرین کے لیے ایک جدید اسٹیشن قائم کیا، جہاں سبزہ زار، سایہ دار جگہیں، خدماتی سہولیات اور پانی کے کولر دستیاب ہیں، تاکہ زائرین کو آرام اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی طرف جانے والے مرکزی راستے پر زائرین کے لیے ایک خدمت رسانی اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں زائرین آرام کر سکتے ہیں اور مختلف سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے سیکشن برائے نگہداشت و دیکھ بھال نے وادی السلام قبرستان کے زائرین کے لیے ایک پارک بنانے اور دیگر خدمت رسانی کے منصوبے کی تفصیلات فراہم کیں۔ اس اسٹیشن کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ نجف اشرف کے شہری منظر کو خوبصورت انداز میں پیش کرے اور زائرین کے لیے سہولت فراہم کرے۔

حرم مقدس کے شعبہ تزئینات کے سربراہ اسامہ حسن نے میڈیا سنٹر سے گفتگو میں بتایا کہ ہریالی کے ماہرین اور انجینئرنگ و تعمیرات کے شعبے کے تعاون سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ میں 1250 مربع میٹر کے رقبے کو سبزہ زار میں تبدیل کیا گیا، مظبوط درخت اور گھاس لگائی گئی تاکہ قدرتی سایہ اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے، علاوہ ازیں، اسٹیشن میں مکمل خدماتی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہ کہ اس پروجیکٹ میں مردانہ و زنانہ بیت الخلاء شامل ہیں، جو سال بھر دستیاب رہیں گی، اور پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں جو پورا دن میں چلیں گے۔

اسامہ حسن نے بتایا کہ یہ اقدام خاص طور پر ان زائرین کے لیے کیا گیا ہے جو مذہبی مواقع اور اربعین کے دوران عراق اور بیرون ملک سے حرم امیرالمؤمنین علیہ‌السلام تشریف لاتے ہیں۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام دیگر جامع منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے، جن میں اسکولوں اور سڑکوں میں ہزاروں پودے لگانا اور رہائشی علاقوں میں سبزہ زار کے اضافے کے لیے وسیع مہمات شامل ہیں، یہ اقدامات نجف اشرف کے قدرتی حسن کو بحال کرنے اور اس کے مقدس مقام کی شان و مرتبہ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے