مسجد کوفہ کی انتظامیہ کے ایک وفد نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کی اور حرم مقدس کی مجلس نظما کی جانب سے ایامِ زیارت کے دوران لاکھوں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے نائب متولی جنرل حسان الطائی، رکنِ مجلسِ نظما حیدر العیساوی اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے کارکنان نے وفد کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں وفد نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے زیارت کے ایام میں بہترین خدمات کی فراہمی اور وسیع سطح پر خدمت کی انجام دہی کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر حضرت مسلم بن عقیل علیہالسلام ، جو سفیرِ امام حسین علیہالسلام کے لقب سے جانے جاتے ہیں، کی بارگاہ میں خصوصی تحائف پیش کیے گئے، یہ نشست خدمتِ زائرین کے سلسلے میں باہمی تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کی عکاسی کرتی رہی۔
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام ایامِ زیارت کے دوران اپنی تمام تر خدماتی اور لاجسٹک صلاحیتیں دیگر حرم ہائے مقدس اور مقدس مقامات کے لیے وقف کر دیتا ہے تاکہ عراق اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔




