زیر بحث آیت سورہ توبہ کی آیت نمبر 20 ہے۔
خداوند متعال اس آیت میں فرماتا ہے:
"الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ”
"جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال اور جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے اور یہی لوگ کامیاب ہیں۔”
امام باقر علیہالسلام:
امام باقر علیہالسلام فرماتے ہیں: "یہ آیت حضرت علی بن ابی طالب علیہالسلام کی شأن میں نازل ہوئی ہے۔ مَنْ أمن بِاللهِ وَ الْیَوْمِ الآخر وَ جَاهَدَ فِی سَبِیلِ اللهِ لاَ یَسْتَوُونَ عِندَ اللهِ وَ اللهُ لاَ یَهْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ جو الله اور یوم آخرت پر ایمان لایا اور الله کی راه میں جہاد کیا، وہ الله کے نزدیک دیگر لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتا۔ اور اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا۔ پھر آپ نے حضرت علی علیہالسلام کی صفت میں یہ آیت تلاوت فرمائی: "الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ” [1]‘جو ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجه سب سے بلند ہے اور یہی کامیاب ہیں’۔”
علی بن ابراہیم:
ابوالجارود امام باقر علیہالسلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:”علی بن ابی طالب علیہالسلام کی (سورہ توبہ کی آیت 20 میں) اس طرح توصیف بیان ہوئی ہے:‘الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ‘([2]جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اللہ کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے اور یہی کامیاب ہیں)۔”
امام جعفر صادق علیہالسلام:
امام صادق (ع) سے پوچھا گیا: "کیا ایمان کے درجات ہیں جن کے ذریعے مومنین الله کے نزدیک ایک دوسرے پر فضیلت رکھتے ہیں؟” آپ نے فرمایا: "ہاں! الله تعالیٰ فرماتا ہے: الَّذِینَ آمَنُوا وَ هاجَرُوا وَ جاهَدُوا فِی سَبِیلِ اللهِ بِأَمْوالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللهِ’جو ایمان لائے، ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے الله کی راه میں جہاد کیا، الله کے نزدیک ان کا درجہ سب سے بلند ہے’۔ یہی ایمان کے درجات ہیں الله کے نزدیک۔” [3]
رسول خاتم صلیاللہعلیہوآلہ:
نبی اکرم صلیاللہعلیہوآلہ فرماتے ہیں: ” مَنْ قَرَأَ مِائَهْ آیَهْ کُتِبَ مِنَ الْفَائِزِینَ جس نے سو آیات (قرآن کی) تلاوت کی، وہ کامیاب لوگوں میں لکھا جائے گا۔”[4]
