بغداد کتاب میلے میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علی علیہالسلام نے لہجوں کی تاریخ سے لے کر جدید طباعتی تک علمی سرگرمیاں انجام دیں۔
بغداد بین الاقوامی کتاب میلے میں روضہ علوی کے اسٹال نے علمی ورکشاپس، لسانی مکالمے اور جدید طباعتی ٹیکنالوجیز پر مبنی پروگرامز پیش کیے۔ کرار الحلو نے شرکاء کو حرم مقدس کی علمی کاوشوں سے روشناس کرایا۔
بغداد بین الاقوامی کتاب میلے کے چھبیسیوں ایڈیشن میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کے اسٹال نے متعدد علمی ورکشاپس اور مکالمے منعقد کیے، جنہیں زائرین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، حرم مقدس کے متولی نے اسٹال کا دورہ کر کے فکری و ثقافتی شعبہ، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور میڈیا ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔
حرم مقدس کے فکری و ثقافتی شعبہ کے سربراہ کرار الحلو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسٹال کا اہم ترین پروگرام عربی لہجوں کی تاریخ و ارتقاء پر شیخ فرحان ساعدی کی میزبانی تھی،اس نشست میں عربی لہجوں کے تاریخی سفر، ان کے ثقافتی و سماجی اثرات، نیز ان کے مطالعہ کے جدید طریقوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اسٹال پر تین ورکشاپس منعقد ہوئں:
1. قرآنی خط کوفی کے بنیادی اصولوں سے آگاہی
2. دستی طریقے سے قدرتی کاغذ کی تیاری کا عملی مظاہرہ
3. تھری ڈی پرنٹنگ کے مراحل اور اطلاقات کی تفصیلات
حرم مقدس نے اپنے تمام شعبوں فکری امور، میڈیا، آئی ٹی، ریلشنز، اور انجینئرنگ کی مشرکہ کاوش سے اس میلے میں ایک متحرک اور جامع اسٹال پیش کیا، جو حرم مقدس کی علمی و ثقافتی رسالت کی عکاسی کرتا ہے۔









