سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ممتاز نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی کورس

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے ممتاز نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی کورس

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹریٹجک منصوبہ بندی مرکز کے ذیلی یونٹ نَظم نے عراق کی مختلف یونیورسٹیوں کے 37 ممتاز طلبہ کے لیے ایک خصوصی تعلیمی و مہارتی کورس کا انعقاد کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹریٹجک منصوبہ بندی مرکز کے ذیلی یونٹ نَظم نے عراق کی مختلف یونیورسٹیوں کے 37 ممتاز طلبہ کے لیے ایک خصوصی تعلیمی و مہارتی کورس کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام امام حسن علیہ‌السلام سٹی میں منعقد ہوا، جو حال ہی میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے مہارت افزائی کی غرض سے قائم کیا گیا ہے، اس کورس کا اہتمام ادارہ مصطفیٰ برائے دینی تبلیغ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی علمی و فکری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، انہیں دینی و ثقافتی میدان میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا اور موجودہ فکری و تہذیبی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار کرنا تھا۔

نَظم یونٹ کے سربراہ وسام اسکندر کے مطابق یہ کورس تین دن تک جاری رہا، جس میں درج ذیل موضوعات پر لیکچرز اور ورکشاپس منعقد ہوئیں:

اسٹریٹجک تفکر (Strategic Thinking)
ثقافتی یلغار اور اس کے مقابلے کے طریقے
انتظامی و ترقیاتی صلاحیتوں کی نشوونما

کل تعلیمی دورانیہ 20 گھنٹے رکھا گیا جو صبح و شام کے سیشنز پر مشتمل تھا، جبکہ شرکاء کو مکالماتی نشستوں کے ذریعے اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرنے کا بھی موقع دیا گیا۔

وسام اسکندر نے زور دیا کہ یہ کورس صرف معلوماتی نہیں بلکہ ایک عملی قدم ہے تاکہ ایک ایسی نسل پروان چڑھے جو فکری و ثقافتی میدان میں بیداری، بصیرت اور حکمت کے ساتھ خدمات انجام دے سکے۔

یہ پروگرام امام حسن علیہ‌السلام سٹی میں منعقد ہوا، جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے تحت قائم ایک مرکز ہے اور اس کا مقصد نوجوانوں کے لیے تعلیمی و مہارتی کورسز، ورکشاپس اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد ہے، یہ سٹی پہلے بھی صادقین علیہما‌السلام فسٹیول کے موقع پر نمایاں سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے