حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے تعمیراتی شعبہ کی ٹیم اس وقت نجف اشرف کی اساتذہ کالونی میں واقع 43 ہزار مربع میٹر رقبے پر مشتمل پارک کی تعمیر نو کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر، انجینئر علی حسین صفار کے مطابق منصوبہ اس وقت 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے، باقی کام روزانہ 10 سے 12 گھنٹے لگاتار جاری رہتا ہے، یہ سرگرمیاں حرم کے ماہر عملے اور غیرملکی ٹیموں کی مشترکہ شرکت سے، براہِ راست تکنیکی نگرانی کے ساتھ انجام پا رہی ہیں تاکہ یہ منصوبہ اعلیٰ معیارات کے مطابق مکمل ہو۔
اس پارک میں درج ذیل سہولیات میسر ہوں گی
1۔ وسیع سبزہ زار اور قدرتی مناظر
2۔ پکڈنڈیاں (Walkways)
3۔ بیت الخلاء
3۔ کنٹرول رومز
4۔ سکیورٹی گارڈ رومز
اس منصوبے کا بنیادی مقصد شہر نجف کے رہائشیوں کے لیے ایک مکمل تفریحی مرکز فراہم کرنا ہے، اس کے لیے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے، فیملیوں کے لیے خصوصی آرام گاہیں (Rest Areas) بنائی جائیں گی۔
بچوں کے کھیل کے میدان اور مختلف کھیلوں کے لیے اسپورٹس گراؤنڈز تعمیر ہوں گے۔
عوام کے لیے علیحدہ پیدل چلنے کے راستے فراہم کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ نہ صرف شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ نجف اشرف کی شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی توازن میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔













