سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا کرکوک و دیالی میں محافل قرآنی اور جشن صادقین علیہما‌السلام کا اختتام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا کرکوک و دیالی میں محافل قرآنی اور جشن صادقین علیہما‌السلام کا اختتام

ہفتہ بین‌المللی صادقین علیہما‌السلام کے اختتام پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے کرکوک اور دیالی میں قرآنی محافل، فکری تقاریر اور منقبتوں کا اہتمام کیا،یہ سلسلہ بصرہ، بغداد، ذی‌قار سمیت متعدد صوبوں میں جاری رہا جس میں طلاب و قرآنی اداروں کی وسیع شرکت رہی۔

ہفتہ بین‌المللی صادقین کے اختتام پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے صوبہ کرکوک اور دیالی میں اپنے فکری و قرآنی پروگراموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا،یہ تقریبات شعبہ فکری و ثقافتی امور کے دارالقرآن‌الکریم ادارے کی نگرانی میں منعقد ہوئیں، جن میں فکری و اعتقادی تقاریر، قرآنی نشستیں اور منقبتوں کی محافل شامل تھیں۔

حرم مقدس کے دارالقرآن‌الکریم کے نمائندے عمار موسوی نے بتایا کہ ہمارے پروگرام کرکوک اور دیالی میں اپنی آخری منزل کو پہنچے،یہ محافل مقامی یونیورسٹیوں، حسینیہ اصحاب‌الکساء، اور جیزانی کی مسجد و حسینیہ کے تعاون سے ضلع داقوق اور الخالص میں منعقد ہوئیں،ان نشستوں میں قرآنی اداروں کے طلاب شریک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محفل میں جناب محمد فخرالدین نے رسالتِ پیغمبر سے مکتب امام صادق تک مرجعیت دینی اور اسلامی شناخت کا تحفظ کے موضوع پر خطاب کیا،اس کے بعد قرآن مجید کی تلاوت اور میلاد باسعادت کی مناسبت سے منقبتیں پیش کی گئیں

عمار موسوی نے وضاحت کی کہ ہفتہ بین‌المللی صادقین علیہما‌السلام کے چوتھے ایڈیشن کے دوران یہ سلسلہ بصرہ، ذی‌قار، بغداد، کرکوک اور دیالی میں جاری رہا، ان تمام تقریبات میں حافظین قرآن مجید ، قراء، منقبت خوان اور قرآنی اداروں کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ہفتہ صادقینؑ ۱۳ سے ۱۷ ربیع الاول تک حرم مقدس کے صحن شریف حیدری اور صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں منعقد ہوا، جس میں ثقافتی، معرفتی اور تعلیمی پروگرام، محافل تجلیل، چند خدماتی منصوبوں کے افتتاح اور نئے منصوبوں کے آغاز کی تقاریب بھی شامل تھیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے