سورۂ مبارکہ انفال آیہ 24 کو مفسرین اور ائمہ اہلبیت علیہم السلام نے ولایت امیرالمؤمنین علیہالسلام کی تصدیق قرار دیا ہے،امام جعفر صادق علیہالسلام اور امام محمد باقر علیہالسلام نے فرمایا کہ یہ آیت ولایت امیرالمؤمنین علیہالسلام کی تصدیق میں نازل ہوئی کیونکہ اسی کے ذریعے عدل اور نظامِ امت قائم رہتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
آیہ 24 سورۂ مبارکہ انفال
يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا اسْتَجيبُوا لِلهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاكُمْ لِما يُحْييكُمْ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
اے ایمان والو اللہ و رسولؐ کی آواز پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف دعوت دیں جس میں تمہاری زندگی ہے اور یاد رکھو کہ خدا انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے اور تم سب اسی کی طرف حاضر کئے جاؤ گے
تفسیر و توضیح اہلبیت علیہمالسلام
امام جعفر صادق علیہالسلام نے فرمایا:
«نَزَلَتْ فِی وَلایَةِ عَلِیٍّ»
یہ آیت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کی ولایت کے بارے میں نازل ہوئی ہے[1]
امام محمد باقر علیہالسلام نے فرمایا:
«یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاکُمْ لِما یُحْیِیکُمْ»
اس کا مطلب یہ ہے ولایتِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کیونکہ ان کی پیروی سے ہی عدل باقی رہے گا اور آپ کا اجتماعی نظام قائم رہ سکے گا [2]
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
قرآن مجید سات حصوں پر نازل ہوا ہے: امر، نہی، ترغیب، ترہیب، جدل، مثال اور قصے، امر اور نہی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، کیونکہ ہر امر کے بعد نہی اور ہر نہی کے ساتھ امر آتا ہے، اللہ نے فرمایا: یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاکُمْ لِما یُحْیِیکُمْ اس آیت میں یہ حقیقت ہے کہ بندے صرف امر و نہی کے ذریعے زندہ رہتے
ہیں [3]
