حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں شعر رسول اعظم چوتھا بین الاقوامی مشاعرہ اختتام پذیر ہوا،اس تقریب میں نامور شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے میلاد نبی خاتمؐ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام میں شعر رسول اعظمؐ چوتھے بینالمللی مشاعرے کی اختتامی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔
اختتامی اجلاس میں عرب دنیا اور عراق کے نامور شاعروں نے اپنی ولائی شاعری کے ذریعے میلاد رسول مکرم اسلام حضرت محمد مصطفیٰؐ کی خدمت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا، شعرا نے اپنے نغمات و قصائد کے ذریعے نہ صرف رسول اکرمؐ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے بلکہ اہلبیت علیہمالسلام کے مقام و منزلت کو بھی اپنے کلام کا مرکز بنایا۔
اس ادبی و روحانی محفل میں بڑی تعداد میں علما، شعرا، ادبا اور عوام نے شرکت کی اور فضا صلوات و نعتیہ اشعار سے گونجتی رہی۔
یہ تقریب، جو ہفتہ بینالمللی صادقین علیہماالسلام کے سلسلے کا حصہ ہے حرم مقدس امیر المؤمنین علیہالسلام کے ادبی و ثقافتی کردار کو نمایاں کرتی ہے۔








