سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں جشنِ میلادِ رسول اکرمؐ کی مناسبت سے چوتھے بین الاقوامی عربی مشاعرے کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں جشنِ میلادِ رسول اکرمؐ کی مناسبت سے چوتھے بین الاقوامی عربی مشاعرے کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں جشنِ میلادِ رسول اکرمؐ کی مناسبت سے صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں چوتھے بین الاقوامی عربی مشاعرے کا انعقاد ہو ا جس میں دنیا بھر کے نامور شعراء نے شرکت کی اور حضور پاکؐ و اہل بیتؑ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں بروز جمعرات ۱۸ ربیع الاول ۱۴۴۷ ہجری قمری کو چوتھے بین الاقوامی عربی مشاعره کا آغاز ہوا،یہ نشست صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں’’مدینے کے دروازں کی طرف کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی،

یہ مشاعرہ ہفتہ بین الاقوامی صادقین علیہما‌السلام کے پروگراموں کا حصہ ہے جو میلاد باسعادت حضرت محمد مصطفیؐ اور امام جعفر صادق علیہ‌السلام کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب میں علمی و ادبی شخصیات، حوزہ علمیہ کے اساتذہ و طلاب، نجف اشرف کے گورنر، حکومتی و مقامی عہدیداران، ادیب، شعراء اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے نائب متولی، اراکینِ مجلس امناء، دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران اور خدام بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے قاری مصطفی قتاد حسینی کی پرکیف تلاوت سے ہوا،بعد ازاں، حیدر العیساوی نے متولی کی نمائندگی کرتے ہوئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ یہ مشاعرہ صرف ادبی اجتماع نہیں بلکہ ایک روحانی فضا ہے جو محبتِ نبویؐ اور ولایتِ اہل بیتؑ کو پروان چڑھاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعر ہمیشہ امت کے میراث کے تحفظ کا ذریعہ اور عقیدہ کی صدائے حق رہا ہے، اہل بیتؑ نے کلام کو ذمہ داری، ادب کو رسالت اور قصیدے کو ہدایت کا منبر قرار دیا۔

مشاعره میں عرب دنیا اور اسلامی ممالک کے ممتاز شعراء نے شرکت کی، جن میں نجف اشرف سے شیخ عبداللہ خاقانی ، مراکش سے خالد بودریق، عمان حسام الشیخ، سوڈان سے واثق یونس،لبنان سے عباس عیاد ،سعودی عرب سے ابراہیم بوشفیع اور عراق سے زکی العلی شامل ہیں، ان کے کلام نے بارگاہ رسالت و ولایت کی عظمت کو نئی روشنی بخشی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے