سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے روس فیڈریشن میں منعقدہ عالمی قرآنی مقابلے

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے روس فیڈریشن میں منعقدہ عالمی قرآنی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عراقی نوجوان قاری کی حوصلہ افزائی

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے دارالقرآن کے نوجوان قاری، کرار لیث برزنچی کی روس فیڈریشن میں منعقد ہونے والے عالمی قرآنی مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کی،یہ مقابلہ روس فیڈریشن کے حصے اینگوشیا میں منعقد ہوا جس میں 32 ممالک کے قاریوں نے شرکت کی۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے دارالقرآن کے نوجوان قاری، کرار لیث برزنچی کی روس فیڈریشن میں منعقد ہونے والے عالمی قرآنی مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کی،یہ مقابلہ روس فیڈریشن کے حصے اینگوشیا میں منعقد ہوا جس میں 32 ممالک کے قاریوں نے شرکت کی۔

حرم مقدس امیر المومنین علیہ‌السلام نے اپنے نوجوان قاری اور حرم مقدس سے وابستہ دارالقرآن کے ہونہار طالب علم کرار لیث برزنچی کی عالمی سطح پر نمایاں کامیابی پر حوصلہ افزائی کی۔

یہ تقریب ہفتہ بین‌المللی صادقین علیہما‌السلام کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جس میں حرم مقدس کے متولی کے معاون انجینئر احسان الطائی، مختلف شعبوں کے سربراہان اور خدامِ حرم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ بغداد سے تعلق رکھنے والے کرار لیث برزنچی نے حال ہی میں روس فیڈریشن کی جمہوریہ اینگوشیا کے دارالحکومت ماگاس میں منعقدہ بین‌المللی تلاوتِ قرآن کریم کے مقابلے میں پہلا عالمی مقام حاصل کیا۔

یاد رہے کہ اس مقابلے میں روس، ترکی، انڈونیشیا، چین، عراق، ملیشیا، جرمنی، فلسطین، اردن، ایران، بحرین، ازبکستان، قرقیزستان اور دیگر ممالک کے 32 قاری اور حافظ شریک ہوئے۔

اس موقع پر قاری برزنچی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حرم مقدس امیر المومنین علیہ‌السلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حوصلہ افزائی ان کے اور دیگر نوجوان قرآنی طلبہ کے لیے نہ صرف باعثِ فخر ہے بلکہ ایک بڑی ترغیب بھی ہے، یہ قاری پہلے بھی عراق اور بیرونِ ملک مختلف مقابلوں اور دینی اجتماعات میں نمایاں شرکت کر چکے ہیں۔

یہ تقریب اس اعزازی جشن کا حصہ تھی جو حرم مقدس امیر المومنین علیہ‌السلام نے خدام کے بچوں میں نمایاں قرآنی و علمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے منعقد کیا، اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل میں قرآن اور علم کے تئیں ذوق و شوق کو فروغ دینا اور ان کی علمی و روحانی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے