سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بغداد انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں شرکت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بغداد انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں شرکت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے بین‌الاقوامی ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کے پروگراموں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 26ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور شرکت کی، حرم مقدس کے مختلف شعبہ جات نے فکری، ثقافتی اور ڈیجیٹل سرگرمیاں پیش کیں، جو اس کے علمی و معنوی ورثے کو اجاگر کرتی ہیں۔

بین‌الاقوامی ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کے فریم ورک کے تحت، جو میلاد پیامبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ‌السلام کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے 26ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور اور فعال شرکت کی ہے۔

یہ بین‌الاقوامی بک فیئر بدھ، 19 ستمبر سے آغاز ہوا اور دس دن تک جاری رہے گا،اس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے کئی اہم شعبے جیسے امور فکری و ثقافتی، میڈیا، آئی ٹی، تعلقات عامہ، انجینئرنگ اور دیگر معاون یونٹس نمایاں طور پر شریک ہیں۔

حرم مقدس کے شعبہ فکری و ثقافتی کے سربراہ اور خصوصی اسٹال کے انچارج کرار حلو نے بتایا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹال کی ذمہ داری شعبہ فکری و ثقافتی کی ہے لیکن اس میں حرم مقدس کے کئی ذیلی مراکز اور شعبہ جات کی مشترکہ کاوش شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ حیدریہ لائبریری، خزانہ علوی، مرکز محسن اور انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبے نے اس اسٹال کی تیاری اور متنوع پروگراموں کی پیشکش میں حصہ لیا، جو حرم مقدس کے فکری و ثقافتی ورثے کو نمایاں کرتے ہیں۔

کرار حلو نے وضاحت کی کہ یہ شرکت صرف کتب و آثار کی نمائش تک محدود نہیں رہی بلکہ آئی ٹی سینٹر کے تعاون سے ڈیجیٹل اور انٹریکٹو سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں، جنہوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کی اور انہیں معلوم ہوا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی روحانی اور علمی ذمہ داری کو عام کر رہا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے