بینالاقوامی ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کے آغاز پر محسن ثقافتی مرکز نے ’’علوی جوان‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا،یہ پروگرام 15 تا 17 سال کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور مہارتی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور مثبت توانائی فراہم کرنا ہے۔
بینالاقوامی ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کے آغاز پر،نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلیاللهعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کی میلاد کی مناسبت سے محسن مرکز ثقافتی نے علوی جوان کے نام سے خصوصی پروگرام منعقد کیا، یہ پروگرام مختلف عمر کے نونہالوں، نوجوانوں اور جوانوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
پروگرام کے ذمہ دار مرتضی خزاعی نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام دوسری بار منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا اعزاز یہ ہے کہ یہ حضرت علی اکبر علیہالسلام کے نام سے منسوب ہے۔اس مرحلے کی سرگرمیاں امام حسن علیہالسلام سٹی میں نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ کے لیے منعقد ہوئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام خاص طور پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خادمین کے 15 سے 17 سالہ بچوں کے لیے منعقد کیا گیا ہے،اس میں تعلیمی اور مہارتی سرگرمیاں شامل ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور ان کے اندر پوشیدہ صحلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
خزاعی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ پروگرام محض تقاریر پر محدود نہیں ہے بلکہ اس میں دلچسپ اور تخلیقی سرگرمیاں، کھیل اور تعلیمی و مہارتی پروگرام شامل ہیں جو نوجوانوں کو الیکٹرانک آلات کے منفی اثرات سے دور رکھتے ہیں اور مثبت توانائی، نئی مہارتیں اور ایک خوشگوار و مفید تجربہ فراہم کرتا ہے۔
