سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

معاویہ کو دھمکی؛ یا بیعت یا جنگ

امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا خط جریر بن عبداللہ بجلی کے نام، جب آپؑ نے انہیں اتمامِ حجت کے لیے معاویہ کی طرف روانہ فرمایا۔

اس خط کا مضمون بالکل واضح ہے:
امیرالمؤمنین علیہ‌السلام چاہتے ہیں کہ ان کے فرستادہ، جریر، معاویہ پر آخری حجت تمام کریں؛ اگر وہ بیعت کے لیے آمادہ ہے تو بیعت کرے، اور اگر آمادہ نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جنگ کرنا چاہتا ہے۔

خط کا مضمون اس طرح ہے:
اما بعد، (خدا کی حمد و ثنا کے بعد) جب میرا خط آپ تک پہنچے، معاویہ کو حتمی فیصلہ کرنے کی دعوت دیجئے اور اسے کسی ایک واضح نتیجے پر پہنچنے کے لیے مجبور کیجئے۔
پھر اسے اختیار دیجئے کہ یا تو ایسی جنگ قبول کرے جو اسے دربدر کر دے گی، یا ایسی اطاعت و تسلیم جس میں رسوائی ہے۔
اگر وہ جنگ کو اختیار کرے تو اس کے سات اعلانِ جنگ کر دیجئے اور اگر صلح و سلامتی کے راستے کو اپنائے تو اس سے بیعت لے لیجئے

والسلام