سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

متقین روزہ دار کی خصوصیات

ماه رمضان میں ہر روز امیرالمومنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

آٹھویں دن کی حدیث: متقین روزہ دار کی خصوصیات

امیرالمومنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

اِنّ تقوي الله حَمَت اولياء الله محارمه و ألزمت قلوبُهم مخافَتَهُ حتي اَسْهَرتْ لياليهِم و اجِرَهم فَاُخَذو الراحةَ بالنَّصب وَ الرِّيَّ بِالظَّمَإِ، وَ اسْتَقْرَبُوا الْأَجَلَ، فَبَادَرُوا الْعَمَلَ وَ كَذَّبُوا الْأَمَلَ، فَلَاحَظُوا الْأَجَلَ

اللہ تعالیٰ کے تقویٰ نے خدا کے دوستوں کو اس کی حرام کردہ چیزوں کے ارتکاب سے باز رکھا اور اس کے خوف کو ان کے دلوں کا ساتھی بنا دیا؛ یہاں تک کہ اس خوف نے انہیں راتوں کو (عبادت کے لیے) بیدار رکھا اور تپتے ہوئے دنوں میں (روزہ رکھ کر) پیاس برداشت کرنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے راحت و آرام پر رنج و مشقت کو ترجیح دی اور سیرابی پر پیاس کو چنا۔ انہوں نے اپنی موت کو قریب جانا اور نیک اعمال کی طرف جلدی کی، انہوں نے (لمبی) آرزوؤں کو جھوٹا سمجھا اور موت کو کبھی اپنی نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیا۔

نهج البلاغه، خطبه ۱۱۴