سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

روزہ داری کے برابر کا عمل

ماه رمضان میں ہر روز امیرالمومنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

نویں دن کی حدیث: روزہ داری کے برابر کا عمل

امیرالمومنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

رَوِّضوا أَنفُسَكُم عَلَى الخلاقِ الحَسَنَةِ فَإِنَّ العَبدَ المُؤمِنَ يَبلُغُ بِحُسنِ خُلقِهِ دَرَجَةَ الصّائِمِ القائِمِ۔

اپنے نفس کو خوش اخلاقی کی مشق اور ریاضت کا عادی بناؤ، کیونکہ ایک مسلمان بندہ اپنے حسن اخلاق کے باعث دن کو روزہ رکھنے والے اور رات کو شب بیداری (عبادت) کرنے والے کے درجے پر فائز ہو جاتا ہے۔

مآخذ
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸