سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں قرآن کریم کی بین الاقوامی کی محفل کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں قرآن مجید کی بین الاقوامی محفل کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کی مناسبت سے قرآن مجید کی بین الاقوامی محفل کا انعقاد کیا، جس میں ایران اور عراق کے ممتاز قراء نے شرکت کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کی مناسبت سے قرآن مجید کی بین الاقوامی محفل کا انعقاد کیا، جس میں ایران اور عراق کے ممتاز قراء نے شرکت کی۔

ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے قرآن مجید کی بین الاقوامی محفل منعقد ہوئی۔

یہ محفل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں عالمِ اسلام کے ممتاز قراء نے شرکت کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر نگرانی چلنے والے دارالقرآن کے نائب عہدیدار امیر کسّار نے میڈیا سینٹر سے گفتگو میں بتایا کہ اس محفل میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے قراء شریک ہوئے۔

اس روحانی پروگرام میں مختلف حصے شامل تھے جن میں تلاوت قرآن اور قرآنی اجرا نمایاں رہے،ایران سے آئے ہوئے قرآنی وفد نے بھی خصوصی پروگرام پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہمان وفد میں سات افراد شامل تھے، جنہوں نے تین حصوں میں شرکت کی؛ دو حصے تلاوت قرآن کے اور ایک حصہ قرآنی نغموں کی ادائیگی سے مخصوص تھا،اس موقع پر شرکاء کو قیمتی تحائف بھی پیش کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتۂ صادقین علیہماالسلام ہر سال 13 تا 17 ربیع الاول کے دوران حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے صحن و رواق اور صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں منایا جاتا ہے۔

یہ ہفتہ متنوع ثقافتی، علمی اور ترقیاتی پروگراموں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں محافلِ تجلیل، مہمان نوازی، اور متعدد خدماتی منصوبوں کے افتتاح بھی شامل ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے