حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں نجف اشرف میں 160 ہزار مربع میٹر رقبے پر 8 منزلہ جدید پارکنگ تعمیر ہو رہی ہے، جس میں الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ زائرین اور شہریوں کو ٹریفک میں آسانی ہو۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے انجینئرنگ اور تعمیراتی شعبے کی نگرانی میں نجف اشرف میں بڑی پارکنگزیر تعمیر ہے، جو زائرین اور شہریوں کے لیے ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے اور بہتر خدمات فراہم کرنے کا ایک اہم اقدام ہے۔
جدید الیکٹرانک نظام
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے انجینئرنگ و تعمیراتی امور کے سربراہ مصطفی محبوبہ نے اس منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارکنگ نجف اشرف کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ جدید الیکٹرانک سسٹم سے لیس ہوگی، جو خالی اور بھرے مقامات کی نشاندہی کرے گا،اس طرح زائرین کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔
160 ہزار مربع میٹر پر 8 منزلہ تعمیر
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ شہر کے پرانے حصے کی سڑکوں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور آمد و رفت کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ پارکنگ 160000 مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہو رہای ہے اور اس میں 8 منزلیں شامل ہیں،یہ پارکنگ دنیا بھر سے امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرے گی۔
دیگر جاری منصوبے
قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام رواں سال کے دوران کئی دیگر اہم منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے، جن میں کچھ اہم اس طرح ہیں:
خواتین کے لیے خصوصی عفاف ہسپتال
قالین دھلائی کا منصوبہ
رسول اعظم صلیاللهعلیہوآلہ روڈ پر انڈر پاس
شیخ طوسی انڈر پاس
امام زمانہ عجلاللہفرجہالشریف انڈر پاس
یہ تمام منصوبے نجف اشرف کے شہریوں اور عراق و دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت اور خدمت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔








