حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے سلائی اور کڑھائی یونٹ نے پیغمبر اکم صلیاللهعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کے ایامِ ولادت با سعادت کی مناسبت سے خصوصی کتیبے اور پرچم تیار کرنا شروع کر دیے ہیں، جو جلد ہی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں نصب کیے جائیں گے۔
جیسے جیسے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلیاللهعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کی ولادت با سعادت کے ایام قریب آ رہے ہیں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے سلائی اور کڑھائی یونٹ نے ان ایام کی مناسبت سے خصوصی پرچم اور کتیبے تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ کتیبے اور پرچم حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے صحنوں و رواقوں میں نصب کیے جائیں گے، تاکہ میلاد رسول اکرم صلیاللهعلیہوآلہ اور امام صادق علیہالسلام کی خوشیوں کو مزید نمایاں کیا جا سکے۔
یہ تیاریاں نہ صرف حرم مقدس کی فضا کو جشن و مسرت سے بھر دیں گی بلکہ زائرین کے لیے ایک روحانی پیغام بھی ہوں گی اور ان کے دلوں میں اہل بیت علیہمالسلام کی یاد اور محبت کو تازہ کریں گی۔










