حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں امام حسن عسکریؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے کتیبے نصب کیے گئے ہیں جن میں امام عسکریؑ کا نام مبارک اور عزاداری کے پیغامات درج ہیں،یہ کتیبے حرم کو سیاہ پوش کر کے ایک روحانی فضا پیدا کر رہے ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے امام حسن عسکری علیہالسلام کے یوم شہادت کے موقع پر حرم مقدس کی سیاہ پوشی کا اہتمام کیا ہے، اس موقع پر حرم کے صحن اور رواقوں میں کتیبے نصب کیے گئے ہیں، جو سیاہ رنگ سے مزین ہیں اور ان پر امام حسن عسکری علیہالسلام کا مبارک نام اور عزاداری کے پیغامات درج ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا یونٹ نے اس سیاہ پوشی کی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں کتیبوں کی وضاحت کی گئی ہے، جو نہ صرف امام حسن عسکری علیہالسلام کی مظلومیت اور یاد کی علامت ہیں بلکہ زائرین کو عزاداری کی اہمیت سے آگاہ بھی کرتی ہیں۔
کتیبوں کا نسب کرنا حرم کے ماحول کو عزاداری اور یاد اہل بیتؑ لبریز کرتا ہے نیز زائرین کی دلوں میں امام حسن عسکری علیہالسلام کے غم میں شریک ہونے کا احساس جگاتا ہے۔
