حرم مقدس عسکریین علیہم السلام نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ اور دیگر شراکت داروں کی خدمات کا شکریہ ادا کیا، ان کی کوششوں سے سیکیورٹی، خدمات اور طبی امداد کے انتظامات بہتر طریقے سے عمل میں آئے۔
حرم مقدس عسکریین علیہم السلام نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسب سے منعقد ہونے والے پروگراموں کے دوران حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ اور معاونت کرنے والے تمام اداروں کی محنت اور تعاون کی بھرپور قدردانی کی۔
حرم مقدس عسکریین کی متولی کے نمائندے ڈاکٹر نافع جمیل نے حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ اور دیگر شریک اداروں کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون اور مشترکہ کوششیں اس بات کا مظہر ہیں کہ کس طرح متعدد اداروں اور عوامی انجموں نے مل کر امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر ہونے والے پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، خاص طور پر سیکیورٹی، خدمات، اور طبی امداد کے حوالے سے۔
ڈاکٹر جمیل نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کی حمایت کے نتیجے میں خصوصی سیکیورٹی پلان، خدماتی انتظامات، اور طبی امداد کی فراہمی میں آسانی ہوئی، جو اس موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے اہم تھی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت سامرا میں زائرین کی آمد اور روانگی میں سہولت فراہم ہوئی، اور یہ تعاون زائرین کی حفاظت اور آرام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ نے اس مناسبت پر ایک مرکزی موکب قائم کیا، جس میں 150 سے زائد خادمین نے خدمات فراہم کیں اور اس کے ذریعے زائرین کی خدمت میں معاونت کی گئی۔