سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

فصلنامہ(ولایت نامہ) شمارہ اول

عہدِ ازل سے غدیر تک؛ ولایتِ امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے حقیقی مقام پر ایک بصیرت افروز نظر

مجلے "ولایت نامہ” کا پہلا شمارہ، امرِ ولایت اور غدیرِ خم کے ان پہلوؤں کو ایک نئے اور منفرد انداز میں اجاگر کرتا ہے جو اب تک پردہ اخفا میں تھے۔ یہ تحریر اس الٰہی سفر کا احاطہ کرتی ہے جس کی ابتدا خود ذاتِ باری تعالیٰ کے اس اہتمام سے ہوتی ہے جو اس نے بقائے ولایت کے لیے فرمایا۔

اور پھر انبیائے کرام اور مرسلینِ عظام نے تاریخ کے ہر موڑ پر غدیر کے عالمگیر پیغام کی بنیادیں استوار کرنے کے لیے جو  ناقابلِ فراموش محنتیں اور زحمات اٹھائیں ان کا تذکرہ ہے مجلے کا آخری حصہ ان جاں نثارانِ امیر المؤمنین علیہ‌السلام  کے نام ہے، جنھوں نے تاریخ کے مشکل ترین ادوار میں اپنی بے لوث خدمات کے ذریعے ولایت کے شجرِ سایہ دار کی حفاظت کی۔
"ولایت نامہ” صرف ایک مجلہ نہیں، بلکہ ولایتِ امیرالمومنین علیہ‌السلام کے بحرِ بے کراں میں غوطہ زنی کی ایک مخلصانہ کوشش ہے، تاکہ آپ عدل، شجاعت اور بندگی کے ان چھپے ہوئے پہلوؤں سے آشنا ہو سکیں جو اب تک تشنہِ بیاں تھے۔

فصلنامے کے اقتباسات