اہلِسنت کے متعدد محدثین نے حدیث غدیر کی صحت کی تصدیق اور تصریح کی ہے۔ یہاں ان میں سے سب سے مشہور اور معروف کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
ابن حجر عسقلانی اس حدیث کے بارے میں کہتے ہیں:”حدیث: ‘من کنت مولاه فهذا علی مولاه’ کو ترمذی اور نسائی نے کئی مختلف طریقوں سے نقل کیا ہے، اور ابن عقدہ نے انہیں ایک کتاب میں جمع کیا ہے، اور اس کی بہت سی اسناد صحیح اور درست ہیں”۔[۱]
ذہبی نے تصحیح حدیث میں کہا ہے: "مطلب بن زیاد، عبداللہ بن محمد بن عقیل سے یوں روایت کرتا ہے: ‘میں علی بن حسین، محمد بن حنفیہ اور ابو جعفر کے ساتھ جابر کے گھر میں تھا تو وہاں عراق کا ایک شخص وارد ہوا اور کہا: تمھیں خدا کی قسم ہے، مجھے اس کے بارے میں بتاؤ جو تم نے رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ سے دیکھا اور سنا!
پھر انھوں نے کہا: "ہم غدیر خم کے مقام پر تھے، اور جہینہ، مزینہ اور غفار کے بہت سے لوگ بھی موجود تھے۔ پس رسول اللہ صلیاللہعلیہوآلہ خیمے سے ہمارے پاس تشریف لائے اور اپنے ہاتھوں سے تین بار اشارہ کیا، اور امیرالمومنین علیہالسلام کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ‘من کنت مولاه فعلي مولاه (جس کا میں مولا اور سرپرست ہوں، اب سے علی علیہالسلام اس کے مولا اور سرپرست ہیں”۔[۲]
[۱] فتح الباری، ابنحجر، ج ۷، ص ۶۱
[۲] سیرۃ اعلام النبلاء، ذہبی، ج ۸، ص ۳۳۴