ماہ رمضان میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
ماہ رمضان میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
دوسرے دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
عَلَيْكُم فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِكَثْرَةِ الدُّعَاءِ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَأَمَّا الدُّعَاءُ فَيَدْفَعُ عَنْكُمُ الْبَلَاءَ، وَأَمَّا الِاسْتِغْفَارُ فَتُمْحَى بِهِ ذُنُوبُكُم
ماہِ رمضان میں کثرت سے دعا اور استغفار کیا کرو؛ کیونکہ دعا تمہارے اوپر سے بلاؤں اور مصیبتوں کو دور کر دیتی ہے، اور استغفار کے ذریعے تمہارے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، ص 108